ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں کار کی درخت سے ٹکر؛ ایک ہلاک، تین زخمی

یلاپور میں کار کی درخت سے ٹکر؛ ایک ہلاک، تین زخمی

Sat, 27 May 2017 01:35:05    S.O. News Service

کاروار26/مئی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں ایک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے جنگل میں اُترتے ہوئے ایک درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں  ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثہ جمعہ کی شام کو یلاپور تعلقہ کے جوگی کوپّا کراس نیشنل ہائی وے 63 پر پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت دھارواڑ کے انجینئر امیت چندرشیکھر سالی مٹھ (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے میں کار پر سوار تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں یلاپور سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: